ضلع کرم میں قبائل کے مابین لڑائی کا سلسلہ چوتھے روز میں داخل ہو گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 11 اور 55 زخمی ہو گئے ۔پولیس نے بتایا کہ فریقین کے درمیان زمین کے تنازع پر تصادم شروع ہوا جس نے خونی صورتحال اختیار کر لی۔ دو دیہات کی لڑائی بوشہرہ، ڈنڈر، بالش خیل، حار کلے، پیواڑ اور شپینہ شگہ گیدو کنج علیزئی تک پھیل گئی ۔ دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ۔ پولیس انتظامیہ اور فورسز کے تعاون سے مقامی جرگہ فائر بندی کرانے میں یکسر ناکام ہو گیا ۔پاراچنار شہر پر بھی میزائل فائر کئے گئے ، گھروں میں میزائل لگنے سے متعدد بچے بھی زخمی ہو گئے ۔