ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس پر غلط الزامات لگانا شروع کردیے

Jul 27, 2024 | 16:38

ویب ڈیسک

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب امریکی صدر کملا ہیرس پر غلط الزامات لگانا شروع کردیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کو ایک ریلی میں خطاب کرتے ہوئے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا زیادہ تر وقت ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس پر تنقید اور الزامات لگانے پر گزرا۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس میں یہود مخالف اور دشمنی کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ یہودی لوگوں اور اسرائیل کو پسند نہیں کرتیں، وہ ہمیشہ ایسی ہی رہیں گی وہ بدلنے والی نہیں ہیں۔

سابق صدر نے کملا ہیرس کو ناکام نائب صدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں ججوں کو کیتھولک ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا تھا۔

دونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف کملا ہیرس پر اسقاط حمل کے قانون سے متعلق بھی جھوٹا الزام لگایا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن اور کملا ہیرس کے بارے میں غلط دعویٰ کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ کملا ہیرس موسمیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے گوشت کو غیر قانونی قرار دینے کے لیے قانون پاس کرنا چاہتی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر نے کملا ہیرس سے متعلق جھوٹا دعویٰ کیا کہ انہوں نے دنیا بھر سے 2 کروڑ غیر قانونی غیر ملکیوں کو امریکا آنے کی اجازت دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے انتخابی مہم سے دستبردار ہونے کے فیصلے کو ڈیموکریٹس کی بغاوت بھی قرار دیا۔

مزیدخبریں