لاہور (اے پی پی) فلمسٹار و ہدایتکارہ ریما نے اپنی نئی فلم ”زندگی کتنی حسین ہے“ کا نام تبدیل کرکے” لو میں گم“ رکھ دیا ہے اور فلم کے اس نئے نام کی پبلسٹی کا آغاز کر دیا ہے۔ ریما نے بتایا کہ وہ فلم کو ہر لحاظ سے خوبصورت اور دلچسپ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ فلم کی آﺅٹ ڈور شوٹنگ میں جن مناظر کو عکسبند کیا گیا ہے انہیں دیکھ کر فلم بین لطف اندوز ہوں گے۔ فلم میں بھارتی اداکار جونی لیور، جان ریمبو اور علی سلیم (بیگم نوازش) کا کام انتہائی منفرد دکھائی دے گا جبکہ موضوع کے حوالہ سے بھی یہ فلم عوام کو پسند آئے گی۔