وفاقی وزیرقانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ وہ بار ایسوسی ایشنزکو چھپ کرپیسے نہیں دیتے، نہ ہی یہ رقم کسی کی ذاتی جیب میں جاتی ہے۔

لاہورمیں محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ وکلا کو دی جانے والی رقم ان کی فلاح و بہبود پر استعمال ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز کو فنڈز وزیراعظم کی ہدایت پر دئیےجارہے ہیں۔ یہ اقدام ہرلحاظ سے آئینی اور قانونی ہے۔ بابراعوان نے کہا کہ وہ میاں نوازشریف کی جانب سے اپنی تقریر میں انہیں یاد رکھنے پران کے شکرگزار ہیں۔ اس سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو دنیا بھرمیں پاکستان کا چہرہ اورعالم اسلام کا تعارف تھیں۔ مردوں کے معاشرے میں ایک ہی بہادر خاتون تھیں، اسے بھی قتل کردیا گیا۔ وزیرقانون نے کہا کہ صدر کا عہدہ سیاسی ہے اس لیے صدر زرداری سیاست کرتے رہیں گے۔ وزیرقانون نے کہا کہ ان اداروں کو سیاست نہیں کرنی چاہیے جنہیں آئین اجازت نہیں دیتا۔

ای پیپر دی نیشن