سوات کے علاقے چارباغ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں اہم کمانڈرسمیت چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق چارباغ اورتلی گرام میں سکیورٹی فورسز نے مشکوک افراد کی سرگرمیوں پرکارروائی کی توایک گھر میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پرحملہ کردیا ، فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی جس میں اہم کمانڈرمحمد روشن سمیت چھ شدت پسند مارے گئے ۔ ہلاک ہونیوالے شدت پسندوں کے قبضے سے دستی بموں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا جسے فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔  واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا سرچ آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا ۔ دوسری جانب سوات کے علاقے منگلورمیں کمڈے سر کے مقام پراہم شدت پسند کمانڈر شیرمحمد نے خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ۔

ای پیپر دی نیشن