انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ آج اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا

Jun 27, 2010 | 16:46

سفیر یاؤ جنگ
پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں میزبان انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ ٹیم انتظامیہ نے تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر انگلش کپتان اینڈریو سٹراس کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور تیسرے میچ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم انتظامیہ نے آف سپنر نیتھن ہاریٹز کی جگہ فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ اگرچہ انگلینڈ کی ٹیم پہلے دو میچ جیت چکی ہے، تاہم ان کی ٹیم کم بیک کرتے ہوئے تیسرا میچ جیت کر سیریز میں واپس آنے کی کوشش کرے گی۔
مزیدخبریں