شہرقائد کے علاقے ملیر محبت نگر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والے کی شناخت آفتاب حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسرے واقعہ میں رضویہ کے علاقے سرسید کالج کے قریب نا معلوم افراد نے موٹر مکینک کی دکان پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ادھرگزری میں دو مسلح گروہوں کے تصادم میں ایک شخص زخمی ہو جس کے بعد کاروبار بند اور ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی ، ادھر چینسر گوٹھ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو ئے جن کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شاہ فیصل کالونی، عظیم پورہ، رفاہ عام اور الفلاح کے علاقوں میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دکانیں اور کاروبار بند کرا دیا ۔