بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتوں کی کال پرہونے والی ہڑتال نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا۔

Jun 27, 2010 | 17:25

سفیر یاؤ جنگ
ہڑتال کی کال سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور دیگرسیاسی جماعتوں کی جانب سے دی گئی تھی ۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس پہیہ جام ہڑتال کا مقصد عوام کی توجہ حکومت کی ناکامی اور ملک میں عام انتخابات کے جلد انعقاد کی طرف مبذول کرانا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ  کے مختلف علاقوں میں اپوزیشن کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ واضح رہے کہ دو ہزار سات میں فوج کے تعاون سے بنگلہ دیش کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔
مزیدخبریں