جماعت اسلامی پختونخوا کے امیر پروفیسرمحمد ابراہیم نےالزام عائد کیا ہے کہ جماعت اسلامی ایف آر سرکل کے امیرحاجی محمد خان کے قتل کی ذمہ دار انتظامیہ ہے۔

Jun 27, 2010 | 17:53

سفیر یاؤ جنگ
پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پروفیسرابراہیم نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود مسلح افراد کا آنا اورجماعت کے کارکن کو قتل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت کے کارکنوں کو ایک سوچی سمجھی سازش کے ذریعے قتل کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک بالخصوص صوبے پختونخوا میں پرامن فضا اس وقت تک قائم نہیں کی جا سکتی جب تک حکمران امریکی اتحاد سے باہرنہیں آتے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ  قاتلوں کوبے نقاب کر کےعدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ پروفیسرابراہیم نے اعلان کیا کہ قتل کے واقعہ کیخلاف پچیس جون کو احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
مزیدخبریں