گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی طلب اٹھارہ ہزارایک سوچودہ میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں بجلی کی پیدوارصرف تیرہ ہزار چھ سو ننانوے میگاواٹ ہے۔پیپکوکے اعدادوشمارکےمطابق ہائیڈرل پاورسےسینتالیس ہزارسات سوبارہ اورآئی پی پیز سے آٹھ ہزارآٹھ سواکیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کوسات سوچالیس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ بجلی کی پیدوار اور طلب میں فرق کے باعث لوڈشیڈنگ کا دوارنیہ شہروں میں بارہ سے چودہ جبکہ دیہات میں اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جس سےعوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔