ایک نئی تحقیق کے مطابق انیس سواسّی کے بعد دنیا بھرمیں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں دوگنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ۔

لندن کے امپیریل کالج اور امریکہ کی ہاروڈ یونیورسٹی نے مشترکہ طور پرعالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے تحقیق کی جس میں دنیا بھر سے ستائیس لاکھ افراد کے نمونے حاصل کیے گئے۔ تحقیق کے مطابق بالغ افراد میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد پندرہ کروڑ تیس لاکھ سے بڑھ کر چونتیس کروڑ ستر لاکھ ہو گئی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ بحر الکاہل کے جزائر اور مارشل جزائر میں ہوا ہے جہاں ہر تیسری خاتون ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہے۔ امریکہ میں بھی ذیابیطس کے مرض میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ مغربی یورپ میں یہ مرض قدرے کم ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھرمیں اس وقت ذیابیطس کے مرض کی ادویات پرسالانہ بائیس ارب پونڈ خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ دوہزارپندرہ تک یہ رقم بڑھ کر تیس ارب پونڈ ہو سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن