جنوبی وزیرستان میں یکے بعد دیگرے امریکی جاسوس طیارے کے دو حملوں میں پچیس افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے پہلا حملہ جنوبی وزیرستان میں افغان سرحد سے ملحقہ علاقے شوال میں کیا، حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کارمیں سوار چھ افراد اورچھ راہگیر جاں بحق ہوگئے۔ دوسرا حملہ کچھ دیر بعد مانتو کے علاقے میں ہوا جس میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس سے تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاسوس طیارے نے میزائل حملے کے بعد علاقے میں کافی دیرتک نچلی پروازیں کیں، واضح رہے کہ فاٹا میں ڈرون حملوں کے باعث عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتاہے

ای پیپر دی نیشن