آئی سی سی کا سالانہ اجلاس ہفتے سے ہانگ کانگ میں جاری تھا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی نے مختلف تجاویز کی روشنی میں کھیل کو مزید دلچسپ اورغیرمتنازعہ بنانے کے لئے ڈسیژن ریویو سسٹم کا نفاذ کردیا گیا جس کی تمام ممالک نے حمایت کی ہے۔ آئی سی سی کمیٹی نے ڈی آر ایس کومستقل ٹیسٹ میچز کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں میں استعمال کیے جانے پربھی اتفاق کیا ہے جس میں ہر ٹیم کو ایک اننگز میں ایک ریویو کی اجازت ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ون ڈے انٹرنیشل میچوں میں بیٹسمین رنرکی مدد نہیں لے سکے گا، کرکٹ کمیٹی نےبیٹنگ اورباؤلنگ پاور پلے سولہ سے چالیس اوورز کے درمیان لیے جانے پربھی اتفاق کیا ہے نان پاور پلے اوورز کے دوران چار فیلڈرز کی تیس گز کے دائرے کے باہر کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ ایک اوور میں باؤنسر کی تعداد ایک سے بڑھاکر دو کردی گئی ہے۔