دوعہدوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کیلئے صدر زرداری کو مناسب وقت دیا جائے گا۔ لاہورہائیکورٹ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سید منصورعلی شاہ پر مبنی بینچ نے صدر زرداری کے دو عہدوں سے متعلق توہین عدالت کیس اورلاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے دائردرخواستوں کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے دلائل دئے کہ صدر زرداری نے دوعہدوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ عدالت میں یہ بھی کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔ عدالت نے ریمارکس دئے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ایک اور درخواست دائر کرنا غیرضروری ہے۔ تاہم عدالت عالیہ صدر آصف علی زرداری کو لاہورہائیکورٹ دوعہدوں پر فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مناسب وقت دے گی اور اس مقررہ وقت کے اندر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں توہین عدالت کیس کی کارروائی آگے بڑھائی جائےگی۔ جس کے بعد فاضل عدالت نے دوعہدے کیس پر عملدرآمد کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی جبکہ توہین عدالت کیس کی درخواست زیرسماعت ہے۔

ای پیپر دی نیشن