ملک بھر میں بجلی کے شارٹ فال میں کمی آگئی، تاہم شدید گرمی میں بجلی کی بندش کا دورانیہ کم نہ ہوسکا۔

Jun 27, 2012 | 15:03

سفیر یاؤ جنگ
حکام کے مطابق اس وقت ملک بھرمیں بجلی کی کل طلب سترہ ہزار اکیانوے میگاواٹ جبکہ رسد بارہ ہزاردوسواکیس میگاواٹ ہے، جس کے بعد شارٹ فال چارہزاردوچالیس میگاواٹ رہ گیا ہے۔ اس وقت ہائیڈل ذرائع سے چارہزار پانچ سو اڑتالیس میگاواٹ، تھرمل سے ایک ہزار پانچ سو اٹھہتراور آئی پی پیز سے چھ ہزار پچانوے میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے، جبکہ چھ سو اسی میگاواٹ بجلی کے ای ایس سی کو فراہم کی جارہی ہے۔ ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق آج تین سو میگاواٹ جبکہ کل مزید چارسوپینتالیس میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔ شارٹ فال کم ہونے کے باوجود بجلی کی بندش کے دورانئے میں کمی نہ آسکی، اور شہری علاقوں میں دس سے بارہ اور دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت برقرار ہے
مزیدخبریں