امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریانولینڈ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرےکی سالمیت کا احترام کریں اوراپنی سرزمین کودہشتگردی کیخلاف استعمال ہونےسےروکیں۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان دہشتگردی کیخلاف ایک دوسرےکےرویےسےمایوس لگتےہیں جونقصان دہ ہے۔پاک بھارت تعلقات کےبارےمیں وکٹوریا نولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاک بھارت تعلقات کی حمایت کرتاہے،دونوں ممالک میں گزشتہ کچھ عرصےمیں معاشی بہتری آئی ہے،امید کرتےہیں کہ پاکستان اوربھارت تجارت کےعلاوہ دوسرے شعبوں میں بھی مذاکرات کریں گے۔وکٹوریا نولینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےنومنتخب وزیراعظم کےساتھ ملکرکام جاری رکھنا چاہتےہیں۔