پشاور میں امن لشکر کے سربراہ اور سابق ناظم فہیم خان کو ان کے تین ساتھیوں سمیت قتل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق مقامی امن لشکر کے سربراہ فہیم خان، ان کے ساتھی الطاف باچا، حاجی نیاز محمد اور رحیم لالا کی لاشیں گاڑی سے برآمد ہوئی ہیں۔ ایس پی سٹی آصف اقبال کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک لینڈ کروز گاڑی پہاڑی پورہ تھانہ کے حدود پر کھڑی تھی جس سے خون بہہ رہا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پرجا کر جب گاڑی کی تلاشی تو اس میں چار افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ ایس پی آصف اقبل نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ سابق ناظم فہیم خان اپنے ساتھیوں سمیت اسلام آباد گئے ہوئے تھے، جبکہ ان کوکسی اورجگہ قتل کرکے ان کی لاشیں گاڑی میں رکھی گئیں۔ واضح رہے کہ فہیم خان پراس قبل سات حملے ہوئے جن میں اڑتالیس افراد جاں بحق ہوئے تھے

ای پیپر دی نیشن