کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی رہی، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیرہ ہزارآٹھ سوپوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

Jun 27, 2012 | 19:59

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اورانڈیکس ٹریڈنگ کے دوران سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر تیرہ ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح عبورکرنے میں کامیاب رہا۔ بینکس ،سیمنٹ، فرٹیلائزراورانرجی اسٹاکس سمیت کئی شعبوں میں آج ریکوری دیکھی گئی۔ کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو تینتالیس پوائنٹس اضافے کے بعد تیرہ ہزارسات سو ننانوے پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی کاروباری حجم نوکروڑتینتالیس لاکھ شئیرزرہا حجم کے اعتبار سے بینک اسلامی پاکستان کے شئیرزمیں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ بروکرزکا کہنا ہے کہ دنیا بھرکی اسٹاک مارکیٹوں میں ریکوری، مالیاتی اداروں کی جانب سے نئی خریداری اورچھوٹے سرمایہ کاروں کا شئیرزکی پرکشش سطح پرمارکیٹ میں واپس آنا کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا باعث بنا ہے۔ دوسری جانب لاہورسٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی رہی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس اکتالیس پوائنٹ اضافے کے ساتھ تین ہزارچارسوسڑسٹھ پربند ہوا۔ مارکیٹ میں ننانوے کمپنیوں کے دس لاکھ ایک ہزار دو سو اناسی حصص کا کاروبار ہوا۔ ستائیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، چودہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اٹھاون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں