بنگلہ دیش میں تین روز سے جاری بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے اکیاون افراد ہلاک ہو گئے

Jun 27, 2012 | 21:09

سفیر یاؤ جنگ
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جنوبی بنگلہ دیش میں تین روزسے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی ہے،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک پچاس سے زاید افراد ہلاک ہوچکے ہیں،حکام کے مطابق بارش سے متاثر ہونے والے شہر چٹا گانگ میں فوج امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے، چٹاگانگ میں علاقائی چیف ایڈمنسٹریٹر سراج الحق خان نے میڈیا کو بتایا کہ شہر میں مٹی کے تودے گرنے سے چھبیس افراد ہلاک ہوئے ہیں،ادھرشہر بندربان میں بھی پچیس افراد کی لاشیں ملی ہیں،پولیس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کے قوی امکانات ہیں،چٹاگانگ کے بین الاقوامی ائیر پورٹ سے پروازیں کل سے معطل ہیں،جبکہ بارش اور سیلاب سے ریلوے کا نظام بھی متاثر ہوا ہے،
مزیدخبریں