لاہورہائیکورٹ نے صدرکے دوعہدے کیس میں فیصلے پرعمل درآمد کے لیے صدر آصف علی زرداری کو پانچ ستمبر تک کی مہلت دے دی۔

Jun 27, 2012 | 21:14

سفیر یاؤ جنگ
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس سید منصورعلی شاہ پرمبنی بینچ نے صدر زرداری کے دو عہدوں سے متعلق توہین عدالت کیس اورلاہورہائیکورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے دائردرخواستوں کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزارنے دلائل دئیے کہ صدر زرداری نے دوعہدوں سے متعلق لاہورہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ عدالت میں یہ بھی کہا گیا کہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلوں پرعملدرآمد یقینی بنایاجائے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے ایک اور درخواست دائر کرنا غیرضروری ہے۔ تاہم عدالت نے صدرآصف علی زرداری کو دوعہدے کیس میں فیصلے پرعملدرآمد کیلئےپانچ ستمبرتک مہلت دی ہےاوراس مقررہ وقت کے دوران عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں توہین عدالت کیس کی کارروائی آگےبڑھائی جائےگی۔ جس کے بعد فاضل عدالت نے دوعہدے کیس پرعملدرآمدکی درخواست واپس لینےکی بنیاد پر نمٹا دی جبکہ توہین عدالت کیس کی درخواست زیرسماعت ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے صدرآصف علی زرداری کے دوعہدے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے اس توقع کا اظہارکیا تھا کہ صدردو عہدوں میں سے ایک عہدہ چھوڑ دیں گے اورایون صدرمیں سیاسی سرگرمیاں نہیں کریں گے لیکن فیصلے پرعملدارمد نہ ہونے کی صورت میں توہین عدالت کی درخوست دائرکی گئی تھی۔
مزیدخبریں