چیف جسٹس کا دورہ سنٹرل جیل میانوالی

چیف جسٹس کا دورہ سنٹرل جیل میانوالی

مکرمی!سنٹرل جیل میانوالی کے ایک چودہ سالہ قیدی نے چیف جسٹس صاحب کو خط تحریر کیا اسکے علاوہ دیگر قیدیوں نے بھی خطوط ارسال کئے اور اپنی تکالیف اور پریشانیاں تحریر کیں۔ ان قیدیوں کی تکالیف کے ازالہ کےلئے جناب چیف جسٹس صاحب2-6-13 کو سنٹرل جیل میانوالی تشریف لائے اور موقعہ پر کئی متاثرہ قیدیوں کے حالات سن کر موقعہ پر احکامات صادر فرمائے۔ ان کی تشریف آور سے کئی قیدیوں کے مسائل حل ہو گئے ہیں اگر جیل حکام بھی قیدیوں سے مشفقانہ سلوک کرتے ہوئے انکی تکالیف کا ازالہ کریں تو ان بے چاروں کو اپنی درد ناک داستان تحریر کرنے کی نوبت نہ آتی علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب ہر ماہ کے آخر میں جیلوں کا دورہ کرتے ہیں اگر وہ بھی تمام قیدیوں کی تکالیف سنکر فوری حکم صادر فرمائیں تو ہر ماہ کئی بے چارے مظلوم قیدیوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں اور انہیں اپنی فریادیں اعلیٰ حکام تک ارسال کرنے کی نوبت نہ آتی۔ چیف جسٹس کی خدمت میں التماس ہے کہ ماتحت عدالتوںکے جج صاحبان کو حکم صادر فرمائیں کہ وہ لوگوں کے مقدمات کے فیصلے جلد از جلد کریں کیونکہ بعض اوقات معمولی نوعیت کے مقدمات کے فیصلے سالہا سال تک نہیں ہوتے جس کی وجہ سے سائلین بے حد اضطراب اور بے چینی کا شکار ہیں ۔ (سیدلطف علی بخاری موچھ میانوالی)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...