اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت زیر گردش قرضوں کو ختم کرنے کیلئے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور ٹریژری بلز جاری کرے گی۔ توانائی کمپنیوں کے قرض کی ادائیگی حکومت کرےگی۔ جن اداروں نے ان کمپنیوں کو قرض دیا ہے انہیں سرمایہ کاری بانڈز، بلز کی صورت میں حکومت قرض واپس کرے گی۔ اس طرح نقد رقم کی ادائیگی کے بغیر توانائی کمپنیوں پر سے قرض ختم ہو جائیگا۔ حکومت فوری طور پر 306 ا رب روپے بلز یا بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مزید 173 ارب روپے کے بانڈز جولائی کے وسط میں جاری کئے جانے کی امید ہے۔