رمضان المبارک میں ریل گاڑیوں‘ سٹیشنوں پر صفائی کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران ریل گاڑیوں میں بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جائے، ریلوے سٹیشنوں پر صفائی نظام کو بہتر بنایا جائے اور ریل گاڑیوں میں بجلی کے نظام، بلب اور پنکھوں کی حالت بہتر بنائی جائے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ریلوے کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ انتظامات کا جائزہ لینے خود ریلوے سٹیشنوں کا دورہ کریںگے اور ریل گاڑیوں کی حالت دیکھیںگے۔ دریں اثناءوفاقی وزیر نے ہزارہ ایکسپریس میں صفائی کے ناقص انتظامات پر تین افسران کو معطل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اس سلسلہ میں ریلوے کے تمام کارکنان کو ان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ مسافروں کو بہتر اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...