لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کراچی دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق افتخار، سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں ابوذر شاد نے سندھ حکومت پر زور دیا کہ وہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے کیونکہ کراچی تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے، اس کے خراب حالات کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہورہے ہیں۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے جج کے قافلے پر حملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے۔
کراچی دھماکہ ملک کو غیر مستحکم کرنیکی سازش ہے: فاروق افتخار
Jun 27, 2013