شام اقوام متحدہ پر ”داغ“ ہے‘ سلامتی کونسل فیصلہ کن کردار ادا کرنے میں ناکام رہی : امریکہ

نیو یارک (بی بی سی) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزن رائس نے اپنے آخری خطاب میں شام کے مسئلے پر سلامتی کونسل کی ناکامی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے ایک ’داغ‘ قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں اپنے آخری خطاب میں انہوں نے شام کے صدر پر دباو¿ بڑھانے کے لیے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قراردادوں کو روس اور چین کی جانب سے ویٹو کرنے پرسخت نکتہ چینی کی۔ سوزن رائس نے شام میں جاری خون ریزی روکنے پر موثر کردار ادا نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا ’مجھے خصوصاً اس بات پر افسوس ہے کہ سلامتی کونسل شام میں فیصلہ ک±ن کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن