سانگلہ ہل+ شاہ کوٹ (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا ہے سیاحت کے فروغ کیلئے کشمیر اور گلگت بلتستان میں ”یو ایس ایڈ“ کے ساتھ نئی ٹورازم پالیسی متعارف کرائینگے جس میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کیا جائیگا۔ نئی پالیسی وزیراعظم کو وزارت کی بریفنگ کے دوران پیش کی جائیگی۔ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کیا جائیگا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر آئندہ دو تین روز تک خود گلگت جاﺅنگا اور متوفی کے ورثاءسے تعزیت اور امدادی چیک دونگا۔ نانگا پربت کا واقعہ ملک کیخلاف ایک گہری سازش ہے۔ مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائیگی۔ مشرف کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کا عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ۔ مشرف نے ایک نہیں دو بار آئین توڑا، یہی وجہ ہے وہ آج عدالت کے کٹہرے میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت ہوئے کیا۔
اور شاہ کوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر چودھر ی ذوالفقار سدھو کے ڈیرہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحوں کا قتل ملکی معیشت اور سا لمیت کیخلاف گہری سازش ہے،ملک دشمن عناصر عالمی سطح پر ملک کو بد نام کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں ٹور ازم کو روکا جا سکے۔ اس واقعہ پر انتظامیہ کو ہدائت کی گئی ہے کہ ملزمان کو بے نقاب کرکے جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، کشمیر ،گلگت بلتستان میں سیاحوں کو سکیورٹی فراہم کرنا وہاں کی حکومت کی ذمہ داری ہے،سیاحوں کو سخت سکیورٹی کی فراہمی کیلئے ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں،جن میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کرینگے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے وزیرداخلہ کو خصوصی ٹاسک دیا ہے۔ کشمیر اور گلگت میں ملازمت کرنے والے اعلیٰ افسران اور اہلکار ان اب اسلام آباد میں نہیں اپنی جائے تعیناتی پر ہی ڈیوٹی کرینگے،کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے رکھوالے ہیں، آئین اور قانون توڑنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ میں صلاح و مشورہ کے بعد مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا۔ مشرف کو 10 مرتبہ باوردی صدر بنوانے کا کہنے والے آج اس سے ملاقات کرنے کے لئے بھی تیار نہیں۔
برجیس طاہر
کشمیر اور گلگت بلتستان میں نئی ٹورازم پالیسی متعارف کرائینگے: برجیس طاہر
کشمیر اور گلگت بلتستان میں نئی ٹورازم پالیسی متعارف کرائینگے: برجیس طاہر
Jun 27, 2013