اسلام آباد(آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو انکے عہدے سے برطرف کرنے اور انکے مشیر خزانہ مراد علی شاہ کی نااہلی اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ۔ بدھ کو سید محمود اختر نقوی نے درخواست دائر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ ، چیف الیکشن کمشنر ، صوبائی الیکشن کمشنر ، مراد علی شاہ اور سیکرٹری داخلہ حکومت پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے مراد علی شاہ نے 2008ءکے انتخابات میں آرٹیکل 62,63 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جھوٹے حلف نامہ داخل کیا دوہری شہریت رکھنے کے باوجود الیکشن لڑا تھا تمام ریکارڈ موجود ہے 11مئی 2013ءکے عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی کوشش کی جس پر سپریم کورٹ نے 2 مئی 2013ءکو ان کو الیکشن لڑنے سے روک دیا تھا اب اسی شخص کو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اپنا مشیر خزانہ مقرر کردیا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔
وزیراعلی سندھ / برطرفی درخواست