اسلام آباد (محمد ریاض اختر/ خصوصی رپورٹر) پاکستان کو باصلاحیت افراد کی اشد ضرورت ہے۔ تعمیر و ترقی‘ خوشحالی اور قومی استحکام کا دارومدار سائنسی ترقی کو ہی سمجھا جاتا ہے۔ نئی حکومت اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا وژن شخصیات سے زیادہ اداروں کی مضبوطی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے سینیٹ سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ساجد میر نے ”نوائے وقت“ سے خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے بتایا کہ حکومت نے وفاقی میزانیہ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے خطیررقم مختص کی ہے۔ جس سے سائنسی کلچر کے فروغ اور اعلیٰ تعلیم کے سلسلے دراز کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر جاوید لغاری گو پیپلز پارٹی کے اپنے ”بندے“ ہیں۔ گزشتہ حکومت ان سے ناخوش رہی۔ اس کی وجہ کمیشن کی پالیسیاں نہیں بلکہ سیاسی وجوہ تھی۔جاوید لغاری اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے بارے میں واضح موقف رکھتے تھے اور پیپلز پارٹی اس پالیسی کو تحسین کی نگاہ سے نہیں دیکھتی تھی۔
ساجد میر