لاہور (سپورٹس رپورٹر) تیسری پی ایچ ایف انٹر ہاکی اکیڈمی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سیالکوٹ نے ایک سخت مقابلے کے بعد لاہور کو ایک صفر سے شکست دے دی ہے۔ تیسری پوزیشن پشاور کی ٹیم نے حاصل کی۔ گذشتہ روز ایبٹ آباد میں سیالکوٹ اور لاہور کی ٹیموں کے مابین فائنل میچ کھیلا گےا جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تماشاہوں سے داد وصول کی۔ کھیل کے بارہویں منٹ میں سیالکوٹ کے فاروڈ ایک کمبائنڈ مووکے ذریعے عامر سہیل کی بدولت گول کر نے میں کامےاب ہوگئے۔ لاہور کی ٹیم نے گول برابر کرنے کے لئے سیالکوٹ کے گول پوسٹ پر متعدد حملہ کئے لیکن انہیں گول کرنے میں کامےابی نہ مل سکی۔ اس طرح یہ میچ سیالکوٹ نے جیت لےا جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں پشاور نے فیصل آباد کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہراےا۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی تھے۔