سوئس مقدمات کھلوانے کیلئے رابطہ حکومتی انتقامی کارروائی ہے:خورشید شاہ

Jun 27, 2013

لاہور(فرخ سعید خواجہ)صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے سوئس عدالت کو راجہ پرویز اشرف حکومت کے لکھے گئے خفیہ خط کے انکشاف کے بعد حکمران مسلم لیگ ن اور اپوزیشن پیپلز پارٹی میں ایک نئی محاذ آرائی شروع ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم امین فہیم نے اس خط کے حوالے سے لا علمی ظاہر کی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ معاملہ چونکہ عدالت میں ہے لہٰذا وہ اس پر تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہےں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ لگتا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور بلاوجہ محاذ آرائی کو دعوت دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مبینہ خط کے بارے میں وہ اس لئے کچھ نہیں کہنا چاہتے ہیں کہ عدالت میں معاملے پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہو گا۔اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی مےں قا ئد ِ حزب ِ اختلاف سےد خورشےد شاہ نے کہا کہ سوئس حکا م سے دوبا رہ مقد مات کھلو انے کے لےے رابطہ کر نا نواز شرےف حکومت کی انتقامی کا ر روائی کے مترادف ہے،صدرِ پاکستا ن آصف علی زرداری کے خلاف مو جو دہ حکومت کی انتقامی مہم جاری ہے،مو جو دہ حکومت نوے کی دہائی کی سےاست کی طر ف لو ٹ آئی ہے ، نئے شواہد کے بغےر حکومت کا سوئس حکام سے رابطہ کرنے کا اقدام بد نےتی پر مبنی ہے۔بدھ کو پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں قائد حزب اختلاف سےد خورشےد شا ہ نے کہا کہ اےسا معلو م ہوتا ہے کہ مو جو دہ حکومت نوے کی دہائی کی سےاست کی طر ف لو ٹ آئی ہے اس لےے اُنہوں نے اُسی سوئس وکےل کی خدمات حاصل کی ہےں جس کو 1997سے قومی خزانے سے کروڑوں روپے بھاری فےسو ں کی صورت مےں ادا کئے جا چکے ہےں ۔اُنہوں نے سوئس حکا م سے مو جو دہ حکومت کے رابطہ کرنے پر ما ےوسی کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ نئے شواہد کے بغےر حکومت کا ےہ اقدام بد نےتی پر مبنی ہے۔ سےد خورشےد شا ہ نے ےا ددلا ےا کہ را ولپنڈی کی احتسا ب عدالت نے جولا ئی 2011 مےں بڑے ملز م اے آر صدےقی کو با عزت طو ر پر بری کر دےاتھا ۔ اِسی فےصلے مےں ےہ بھی قرا ر دےا گےا کہ صدر آصف علی زرداری کو آئےن کے آرٹےکل 248کے تحت استثنا ءحاصل ہے۔ اُنہو ں نے مزےد کہا کہ عدالت نے اپنے فےصلے مےں ےہ بھی قرا ر دےا کہ آصف علی زردار ی اور دےگرکے خلاف رشوت ےا نا جائز مالی فائد ہ کمےشن کی صورت مےں لےنے کا کوئی ثبوت نہےں ملا جو قومی خزانے کو نقصا ن پہنچانے کا موجب بنا ہو ۔اُنہوں نے کہا کہ عدالت کا مذکو رہ فےصلہ اب حتمی ہے کےو نکہ اُسکو کسی نے چےلنج نہےں کےا ۔سےد خو رشےد شا ہ نے کہا کہ پےپلزپارٹی کی سابق حکومت کو اِس بات کا کرےڈٹ جاتا ہے کہ اُس نے اپنے پانچ سا لہ دور مےں کسی سےاستدان کے خلاف نہ تو مقد مات درج کرائے اور نہ ہی کوئی انتقا می کا ر روائی عمل مےں لائی ۔

مزیدخبریں