اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے متنازع بیان کے خلاف درخواست گزار وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر نے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشن میں ایم کیو ایم فاروق ستار الطاف حسین کے نام پر رجسٹرڈ نہیں۔ ایم کیو ایم ڈاکٹر عمران فاروق کے نام پر رجسٹرڈ ہے وہی اس کے اصل کنوینر ہیں جو برطانیہ میں قتل ہو چکے ہیں۔ الطاف حسین کس حیثیت سے خطاب کر کے لوگوں اور پاکستان کے خلاف انتشار پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ عدالت ان کے متنازع بیان کا نوٹس لے۔ سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم بنچ میں 28جون کو ہو گی۔
ایم کیو ایم الطاف حسین نہیں عمران فاروق کے نام سے رجسٹرڈ ہے: بیرسٹر ظفر نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کر دیا
Jun 27, 2013