بچوں پر تشدد کسی صورت قبول نہیں، پیار سے قائل کیا جائے:ذکیہ شاہ نواز

بچوں پر تشدد کسی صورت قبول نہیں، پیار سے قائل کیا جائے:ذکیہ شاہ نواز

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر ذکیہ شاہنوا زنے کہا ہے کہ بچوں پرتشدد کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ، انہیں پیار سے بھی قائل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز بچوں کے حقوق کی تنظیم پلان انٹرنیشنل پاکستان کے زیر اہتمام ’ٹیچربچوں پر جسمانی تشدد کیوں کرتا ہے“ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا۔ دیگر مقررین میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے شاہد سلیم، پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے تنویر احمد ظفر، پلان کے کنٹری ڈائریکٹر راشد جاوید، پروگرام منیجر فرح ناز اور میڈیا کوارڈینٹر گوہر اقبال شامل تھے۔مقررین نے کہا کہ پرتشدد جسمانی سزائیں سدھارتی نہیں بگاڑتی ہیں، یہ بچوں کو جسمانی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کرتی ہیں اور ان کو اصلاح کا طریقہ نہیں بتاتیں، ہمیں سزا سے متعلق ان تمام غیر انسانی رجحانات اور رویوں کودرست آگہی کے ذریعے بدلنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن