پشاور(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذاتی استعمال کی تصدیق کردی۔ انہوں نے صوبائی اسمبلی میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ دوست کی شادی میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر پر ہری پور گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا بل اپنی جیب سے ادا کر دیا ہے۔ اسمبلی میں بیٹھے کچھ لوگ مجھے بدنام کرناچاہتے ہیں۔ سرکاری پیسہ اپنی ذات پر خرچ نہیں کروں گا۔