”امت مسلمہ کا ٹائی ٹینک پاکستان ڈوب رہا ہے: الطاف حسین

لندن (نوائے وقت نیوز+ نیٹ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال ٹائی ٹینک جہاز جیسی ہے اور مسلم امہ کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے۔ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ارکان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر مسلم ا±مہ کے ٹائی ٹینک کو بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کئے گئے تو جہاز تباہ ہوکر ڈوب جائے گا، ان کا کہنا تھاکہ جس طرح کے دعوے ٹائی ٹینک جہاز کیلئے کئے گئے تھے کم وبیش ویسے ہی دعوے پاکستان کیلئے کئے جارہے ہیں، ٹائی ٹینک کے اپرڈیک میں بیٹھے ہوئے دولت مند، اعلیٰ قسم کے بیوروکریٹس اور افسروں کو ذرا برابر معلوم نہیں تھا کہ جہاز ڈوب رہا ہے، پاکستان کی صورتحال بھی ٹائی ٹینک جہاز جیسی ہے، جہاز کے اپر ڈیک پر بیٹھے ہوئے لوگ پورے پاکستان کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں، الطاف حسین نے کہاکہ مغربی پاکستان کا ریڈیو پاکستان یہ خبریں نشرکررہا تھا کہ (سابقہ) مشرقی پاکستان میں ہماری مسلح افواج ہرمحاذ پر فتح حاصل کررہی ہے، جبکہ اس وقت پاکستان کے 93 ہزار فوجی، انڈین فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال چکے تھے۔ الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ خدارا آج کے اس بیان کو ایک کہانی اور قصہ سمجھ کر بھول نہ جائیں۔ دریں اثناءقائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے بزنس روڈ میں سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس مقبول باقر پر بم حملہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے جس طرح جسٹس مقبول باقر کے قافلے کو بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے وہ حکومت، پولیس و انتظامیہ اور تمام سکیورٹی اداروں کیلئے ایک کھلا چیلنج ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...