جسٹس مقبول باقر لشکر جھنگوی کے ٹارگٹ پر ہیں، حملہ آصف چھوٹو گروپ نے کیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تحقیقاتی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ جسٹس مقبول باقر پر حملہ لشکر جھنگوی کے آصف چھوٹو گروپ نے کیا۔ جسٹس مقبول باقر لشکر جھنگوی کے ٹارگٹ پر ہیں۔ ایک گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا ہے کہ جسٹس مقبول باقر پر 6 ماہ پہلے گھر کے قریب حملے کی کوشش کی گئی تھی۔ دہشت گردوں نے جسٹس مقبول پر ہفتے کے روز حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ہفتے کو ہائی کورٹ کی چھٹی کی وجہ سے جسٹس مقبول باقر گھر سے نہیں نکلے جس پر منصوبہ ملتوی کرنا پڑا۔ حساس اداروں نے مبینہ دہشت گرد عظیم شیخ اور اس کے ساتھی فرحان کو 2012ءمیں گرفتار کیا تھا۔ ملزمان نے دوران تفتیش جسٹس مقبول باقر پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...