اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور کام کر رہی ہے۔ آئی ڈی پیز سے متعلق ہوم ورک مکمل کر لیا ہے تمام سویلین اور فوجی ادارے اس انسانی مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم ضرب عضب میں مصروف بہادر فوجیوں سے یکجہتی کے لئے آج بنوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے نزدیک یہ وقت اپنے لوگوں کی قیادت کرنے کا ہے۔ یہ وقت تقسیم کی سیاست کرنے کا نہیں۔ وزیراعظم دعوت دے کر یہ باور کرانا چاہتے ہیں تھے کہ مشکل گھڑی میں عمران اور ہم اکٹھے ہیں۔
پرویز رشید