نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت کی ایک عدالت نے اخبار کے فنڈز کے غلط استعمال کے الزامات پر کانگرس پارٹی کے رہنمائوں سونیا گاندھی اور انکے بیٹے راہول کو طلب کر لیا ہے۔ دونوں کیخلاف بی جے پی کے ایک رہنما سبرامینم سوامی نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ نہرو فیملی کے اخبار ’’نیشنل ہیرالڈ‘‘ کے فنڈز کو غلط طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ اخبار مالی مسائل کے باعث 2008ء میں بند کر دیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جج گوشی منوچا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان کیخلاف کافی شہادتیں موجود ہیں لہٰذا انہیں 7 اگست کو عدالت میں پیش ہو کر الزامات کا جواب دینے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ دی نیشنل ہیرالڈ پہلی بار 1938ء میں لکھنئو سے شائع ہوا تھا۔
سونیا/ طلب