انبیائؑ کی گستاخیوں کیخلاف عالمی قانون سازی کیلئے وکلاء کا احتجاجی مظاہرہ

Jun 27, 2014

لاہور(وقائع نگار خصوصی)وکلاء نے توہین انبیا کیخلاف عالمی قانون سازی کے لئے جی پی او چوک لاہور میں ہفتہ واراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ وکلا نے پلے کارڈز اٹھا کر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔اس موقع پر وکلا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ توہین انبیا کے حوالے سے عالمی قانون سازی کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔دنیا کا ہر مذہب دوسرے مذہب کے احترام کا درس دیتا ہے لہذا انبیا کرام کی توہین کے مرتکب کسی بھی فرد کے لئے سخت ترین کاروائی کے حوالے سے عالمی قانون سازی وقت کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں