لیسکو کے سابق چیف ایگزیکٹو ارشد رفیق ایک اور مقدمہ میں گرفتار، 4روز کا جسمانی ریمانڈ

لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے نے لیسکو کے سابق چیف ایگزیکٹو ارشد رفیق کو 3کروڑ 71 لاکھ روپے کی کرپشن کے نئے مقدمے میں کیمپ جیل سے گرفتار کر کے عدالت سے 4دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 200 کے وی کے 517 اور 100 کے وی کے 498 ٹرانسفارمرز بالترتیب 3لاکھ 87ہزار اور دو لاکھ 87 ہزار میں خریدے تھے جبکہ یہی ٹرانسفارمر ملتان اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 3لاکھ  47 ہزار اور دو لاکھ 25ہزار میں خریدے تھے۔
ارشد رفیق گرفتار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...