جاپان فٹبال ٹیم کے کوچ البرٹو زچی رونی مستعفی

Jun 27, 2014

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان فٹ بال ٹیم کے کوچ البرٹو زچی رونی نے برازیل میں جاری بیسویں فیفا ورلڈ کپ میں ٹیم کی ایونٹ سے باہر ہونے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے  استعفی دے دیا۔ کولمبیا نے جاپان کو 4-1 گول سے ہراکر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔، جاپانی ٹیم اپنے گروپ سی میں آخری نمبر پر رہی تھی۔ اپنے ایک بیان میں جاپانی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ ٹیم ناک آئوٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا جس کی وجہ سے مجھے بے حد مایوسی ہوئی اور میں ایشین چیمپئن کے میگا ایونٹ سے باہر ہونے کی تمام ذمہ داری قبول کرتا ہوں اسلئے میں نے اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ کیریئر کے دوران میں جاپانی کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے تعاون پر ان کا شکر گزار ہوں، جاپانی کھلاڑی با صلاحیت ہیں اور ان میں آگے بڑھنے کا جنون موجود ہے اسلئے مجھے پورا یقین ہے کہ ایک دن وہ ضرور عالمی چیمپئن بنے گی۔

مزیدخبریں