بلدیاتی انتخابات: امیدواروں کا فیصلہ کرنے کیلئے شہباز شریف نے پارلیمانی بورڈ بنا دیئے

لاہور (فرخ سعید خواجہ) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا فیصلہ کرنے کیلئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدئیے ہیں۔ پارلیمانی بورڈ قومی اسمبلی کے حلقے کی بنیاد پر تشکیل دیئے گئے ہیں اور انہیں 10 روز میں حلقہ سے متعلق یونین کونسلوں اور وارڈز کیلئے اتفاق رائے سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نامزدگی کے لئے سفارشات شہباز شریف کو حتمی منظوری کیلئے بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری اشفاق سرور نے نوٹیفکیشن اور ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہر حلقہ کا پارلیمانی بورڈ متعلقہ رکن قومی اسمبلی، ذیلی صوبائی حلقوں کے دونوں یا زائد ارکان پنجاب اسمبلی، ہر حلقے میں شامل تحصیلوں کے صدور، جنرل سیکرٹری شامل ہوں گے۔ شہباز شریف کی جانب سے بطور صدر پنجاب مسلم لیگ ن یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پارلیمانی بورڈ فوری طور پر اجلاس طلب کرکے پارٹی کے وسیع تر مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حلقے سے سفارشات ارسال کریں۔
مسلم لیگ بلدیاتی الیکشن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...