چیئرمین پی اینڈ ڈی کا سابق نیول چیف کی این جی او کو 5 کروڑ گرانٹ دینے سے انکار

لاہور (معین اظہر سے) چیئرمین پی اینڈ ڈی نے سابق نیول چیف محمد آصف سندھیلہ کی این جی او کو 5 کروڑ روپے گرانٹ ان ایڈ دینے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ ایک ایکڑ انکی زمین جہاں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنایا جانا ہے وہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے نام ٹرانسفر کردی جائے تو وہاں پر حکومت پنجاب ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنا دیگی۔ سابق نیول چیف نے وزیر اعلی پنجاب کو انکے علاقے محمون والی تحصیل ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں انکی این جی او MOAWIN FOUNDATION کی جگہ پر ایک ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنانے کا کہا تھا۔ تاہم سابق نیول چیف کے ذرائع کے مطابق محکمے خود ہی منفی رنگ دے رہے ہیں۔ سابق نیول چیف نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ علاقے کے لوگوں کیلئے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنایا جائے تو وہ ایک ایکڑ زمین اس کیلئے حکومت پنجاب کو دیدیں گے۔ آصف سندھیلہ جس وقت نیول چیف تھے اس وقت انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انکی تحصیل Mehmonwali ضلع شیخوپورہ میں علاقے کے لوگوں کیلئے ایک ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنانے کی درخواست کی تھی جس پر اس وقت پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈائریکٹو جاری کیا تھا جس کیلئے کمشنر اور ڈی سی او کونسل کے افسروں نے اس جگہ کا معائنہ کیا اور بعدازاں انہوں نے سابق نیول چیف کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک سمری بھجوائی جس میں انہوں نے کہا کہ چونکہ جگہ پرائیویٹ ہے اسلئے کونسل وہاں پر سرکاری فنڈز لگا کر کوئی انسٹیٹیوٹ نہیں بناسکتی اسلئے سابق نیول چیف کی این جی او کو 5 کروڑ کی گرانٹ اِن ایڈ دیدی جائے تاکہ وہ خود ہی وہاں پر اپنا انسٹیٹیوٹ بنالیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اس پر کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو اس فائل پر اپنی رائے دینے کے احکامات دئیے تھے جس پر چیئرمین پی اینڈ ڈی نے پانچ کروڑ کی گرانٹ دینے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ گرانٹ نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ نیول چیف آصف سندھیلہ یہ زمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے نام ٹرانسفر کردیں تو پھر وہاں پر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنایا جاسکتا ہے اس کےلئے انہوں نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکیم کو سنگل لائن بجٹ ایلوکیشن سے مکمل کیا جائیگا اور اس جگہ پر بلڈنگ کی تعمیر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے کروائی جائیگی جبکہ اسکی باقاعدہ منظوری پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کی ڈویلپمنٹ سب کمیٹی سے لی جائیگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو فائل بھجوائی گئی تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے وہاں پر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنانے کی منظوری دیدی ہے تاہم زمین پہلے ٹرانسفر کی جائیگی۔ اب کیس واپس پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کو بھجوا دیا گیا ہے اور کونسل نے اس بارے میں ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔
گرانٹ/ انکار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...