اسلام آباد (آئی این پی) نا معلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت و الجماعت کے ترجمان اور اسلام آباد کے صدر غلام مصطفی بلوچ شدید زخمی ہو گئے۔جمعہ کی شب وفاقی دار الحکومت کے علاقے سیکٹر جی نائن میں گول مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے اہلسنت و الجماعت پنجاب کے ترجمان اور اسلام آباد کے صدر غلام مصطفی بلوچ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق غلام مصطفی بلوچ کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اہلسنت والجماعت /ترجمان زخمی