نئی دہلی (نیٹ نیوز ) بھارتی اخبار نے بھارتی وزارت دفاع کے میانمار آپریشن کے بعد بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھول دی۔ وزارت دفاع نے کہا تھا آپریشن میں سو سے زائد باغی مارے گئے تاہم اب بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں کوئی باغی نہیں مرا۔ میانمار میں آپریشن کے بعد بھارتی سیاستدان اور میڈیا دونوں خوب اچھلے تھے۔ بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ 9 جون کو میانمار آپریشن میں 100 سے زائد باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا لیکن اب ا±ن تمام بلند و بانگ دعووں کا بھانڈا خود ایک بھارتی اخبار نے پھوڑ دیا ہے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپریشن میں کوئی باغی نہیں مرا۔ رپورٹ کے مطابق باغی گروہ کے سربراہ نیکی سومی اپنے جنگجوو¿ں سے رابطے میں ہیں اور وہ بھارتی فوج پر مزید حملے کر سکتے ہیں۔
بھارتی اخبار دعویٰ