اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین اور جے یو آئی کے رکن سینیٹر حافظ حمد اللہ خان نے وزارت دفاع، وزارت داخلہ ، وزارت پانی و بجلی اور وزارت مذہبی امور بارے 4 توجہ دلاﺅ نوٹس سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیئے۔ وزارت دفاع پر توجہ دلاﺅ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک امریکی صحافی سموئیل ہارش کے حوالے سے امریکی اخبارات میں شائع ہوا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر)کیانی اور سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل(ر)شجاع پاشا ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی افواج کے آپریشن سے قبل از وقت آگاہ تھے جبکہ ان دونوں سابق جنرلوں کا موقف رہا ہے کہ وہ صورتحال سے لاعلم تھے ، مساجد میں ٹی وی نہ ہونے کے باوجود بلوں میں ٹی وی فیس وصول کی جا رہی ہے۔ تیسرے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے گیارہ جون کو غیر ملکی این جی او سیو دی چلڈرن کا اسلام آباد مےں دفتر سےل کےا ، اگلے روز پابندی ہٹا دےنے کی خبر شائع ہوئی کہ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ان کی طرف سے پابندی نہیں ہٹائی گئی، چوتھے میں کہا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانہ ارکان پارلیمنٹ کو عمرے کے ویزے فراہم کرنے سے انکار کر رہا ہے ، سعودی سفیر ارکان پارلیمنٹ کو پرائیویٹ آپریٹرز سے رجوع کےلئے کہہ رہے ہیں جو 80ہزار سے ایک لاکھ روپے وصول کر رہے ہیں۔
توجہ دلا¶ نوٹس
وزارت دفاع‘ داخلہ‘ پانی و بجلی اور مذہبی امور بارے 4 توجہ دلاونوٹس جمع
Jun 27, 2015