اسلام آباد (آن لائن) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم، پی پی پی کے بعد اب لوگوں کی نظریں شریف برادران پر ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے بعد ایم کیو ایم پر پابندی لگا دینی چاہیے۔ بھارت سے پیسے لینے والے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایم کیو ایم اور پی پی پی کو عروج کے وقت چھوڑا لیکن ایم کیو ایم پر جو الزامات اب آئے ہیں وہ بہت سنگین ہیں۔ بابر غوری کی کرپشن کے حوالے سے تو ایم کیو ایم خود کہتی ہے کہ اس نے بہت کرپشن کی ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ ایم کیو ایم کے چند لوگوں نے نہیں بلکہ پوری پارٹی نے پیسے لئے جو انکشافات سامنے آرہے ہیں وہ ریٹنگ کیلئے نہیں ہیں۔
نبیل گبول