گوجرانوالہ، وزیر آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سیاسی جماعت ہے بی بی سی کی خبر کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی، آصف ذرداری کے فرار کی خبریں افواہوں کے سوا کچھ نہیں۔ وہ ملک کی بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں۔ گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سیا سی پارٹی ہے ایم کیو ایم کے ساتھ ہمارے اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن ہم خبروں کی بنیاد پر ان کے خلاف بات نہیں کرسکتے۔ سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ بڑھ جاتا ہے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کوشش کررہی ہے بعض مقامات پر ٹرانسفارمر خراب ہوجاتے ہیں کئی کئی گھنٹے ان کی مرمت پر لگ جاتے ہیںسسٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیںبجلی کے شارٹ فال کا بھی سامنا ہے اور ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اس وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا ہ۔ کراچی میں بجلی کی ذمہ داری کے الیکٹرک پر ہے جنہوں نے اپنے پلانٹس بند کئے ہوئے ہیں وفاقی حکومت ان کا سخت نوٹس لیا ہے ساڑھے چھ سو میگاواٹ بجلی ان کو دی جارہی ہے باقی پیداوار ان کی اپنی ذمہ داری ہے ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر پر ریلوے کے کرایوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائیگا۔ وزیرآباد ریلوے سٹیشن کو دفاعی نقطہ نگا ہ کے پیش نظرماڈل و مثالی ریلوے سٹیشن بنایا جائے گا۔ وزیرآباد ریلوے سٹیشن پر صدر انجمن تاجران ریلوے روڈ طارق جاوید ملک کی قیا دت میں وفد نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ اس مو قع پرلالہ نذیر انصاری، جنرل سیکرٹری محمد طارق طور، عبدالرﺅف مغل، عمران رسول بٹ، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سلطنت عمان کے صدر مہر بلال احمد، فراز احمد ربانی، وقار احمد چیمہ، ڈاکٹر رضا سلطان موجود تھے۔