رینالہ خورد: قبرستان میں بجونامی جانور نے تباہی مچادی‘مردے کھانے لگا‘حملے میں دو افراد زخمی

Jun 27, 2015

رینالہ خورد(نمائندہ خصوصی)کودا میلو نواحی گاو¿ں کے قبرستان میں بجو نامی جانور نے تباہی مچا دی ۔قبروں سے مردے نکال کر چیر پھاڑ کرتا ہے،دو افراد پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ علاقہ بھر میں خوف وہراس۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاو¿ں 4K/Mکے ایم کودا میلو کے قبرستان میں بجو نامی جانور نے تباہی مچا دی ہے۔قبروں سے مردے نکال کر چیر پھاڑ کرتا ہے ۔گاو¿ں کے رہائشیوں بشیر احمداور فرزند احمد فوجی نے اس بجو کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے ان دونوں پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا ۔
بجو

مزیدخبریں