کراچی(آن لائن)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ انسان نے چاند پر قدم رکھ دیا ہے مگر کراچی کے عوام پانی اور بجلی کے لیے ترس رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور متحدہ دونوں مو جودہ صورتحال کی ذمہ دار ہیں 30 سال سے کراچی میں حکومت کر نے والوں نے عوامی مسائل حل نہیں کیے۔ ملک کو بحران سے نکا لنے کے لیے ضروری ہے کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ جماعت اسلامی ہی ملک کو بحران سے نکا ل سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹروول سائیٹ میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا یورپ میں جب کرسمس کے دن آتے ہیں تو ہر چیز 50فیصد سستی ہو جا تی ہے مگر پاکستان میں رمضان کا مہینہ ہے اور ملک میں اندھیرا ہے، کراچی پانی کے لیے ترس رہا ہے۔ قبرستان میں قبروں کے لیے جگہ نہیں صرف تا بوت کے کاروبار نے ترقی کی اگر چند سو لوگ بھی اچانک بیمار ہو جاتے ہیں تو ہسپتالوں میں جگہ نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا عوام نے جن کو 30سا لوں تک ووٹ دیئے اگر وہ مسائل حل کر لیتے تو عوام کی زندگی اجیرن نہ ہوتی ۔متحدہ نے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا ۔عوام کی محبتوں کا بدلہ جیسے دیا گیا ہے وہ سب دیکھ ر ہے ہیں ۔سندھ کی حکومت کراچی کو سندھ کا حصہ نہیں سمجھتی ،آج شہزادوں اور مغل بادشاہوں کی حکومت ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کو آج موئن جو داڑو میں تبدیل کر دیاگیا ہے ، انہوں نے کہا کہ بی بی سی کی یہ رپورٹ ہفتہ روزہ تکبیر کے ایڈیٹر صلاح الدین نے بہت قبل جاری کر دی تھی مگر حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس شہر پر حکومت کی مگر کوئی عبد الستار افغانی اور نعمت اللہ خان پر الزام نہیں لگا سکتا ۔
سراج الحق
انسان چاند پر قدم رکھ چکا، کراچی والے بجلی، پانی کو ترس رہے ہیں: سراج الحق
Jun 27, 2015