بوریوالا : دیرینہ رنجش پر فائرنگ کر کے چچا کو دو کزنوں سمیت قتل‘ دوسرے کو زخمی کر دیا

Jun 27, 2015

بورے والا(نامہ نگار) دیرینہ رنجش پر تین بھائیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے چچا اور دو کزنوں کو قتل اور دوسرے چچا کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی فضل آباد کا رہائشی ساجد اپنے بھائی اختر علی دو بھتیجوں وسیم اور شعیب فضل آباد روڈ پر کھڑے تھے اچانک منور علی کے بیٹوں موٹر سائیکل سوار طیب،کاشف اور بلال نے اُن پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ملزمان کے کزن وسیم اور چچا ساجد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تشویشناک حالت میں دوسرا کزن 14سالہ شعیب بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاکر دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے مقتول وسیم کے والد اختر علی کی حالت تسلی بخش قرار دی جا رہی ہے۔ وجہ عناد یہ بیان کی گئی ہے کہ ملزمان کی مقتولین اور اپنے چچا کے ساتھ دیرینہ رنجش چلی آ رہی تھی جس کی وجہ سے آئے روز ملزمان کا اُن سے گلی میں جھگڑا رہتا تھا اور اکثر فائرنگ بھی کرتے تھے جمعرات کی شب بھی اُنکے مابین شدید تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا جسے اہل محلہ نے رفع دفع کرا دیا تھا۔ گزشتہ صبح ملزمان نے موقع پا کر اُن پر فائرنگ کر دی۔
بوریوالا قتل

مزیدخبریں